Breaking News
Home / پاکستان / گجرات،معدنیات کے ٹھیکوں کی مد میں میگا کرپشن کے اسکینڈل کا انکشاف

گجرات،معدنیات کے ٹھیکوں کی مد میں میگا کرپشن کے اسکینڈل کا انکشاف

گجرات،معدنیات کے ٹھیکوں کی مد میں میگا کرپشن کے اسکینڈل کا انکشاف

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) گجرات میں معدنیات کے ٹھیکوں کی مد میں میگا کرپشن کا اسکینڈل کا انکشاف ہوا ۔ نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گجرات رانی حفصہ کنول، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنزگجرات عثمان احمد اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر عماد احمد لو ملزم نامزد کیا گیا ہے جبکہ اینٹی کرپشن نے معدنیات کے سیکرٹری اور ڈائیریکٹر کو شامل تفتیش کرنےکی اجازت مانگی ہے۔ذرائع کے مطابق گجرات کی دو کمپنیوں ملہی اسٹون ورکس اور این ڈبلیو انٹر پرائز کو کروڑوں روپے کے ٹھیکے دیے گئے ،کمپنیاں ندیم اخترملہی اور اس کے بھتیجے حمزہ ملہی کی ملکیت ہیں۔کمپنیوں کو نوازنے کے لیے شفافیت کے عمل کو بری طرح سبوتاژکیا گیا کیوں کہ مرکزی ملزم ندیم اختر ملہی کے گجرات کے بڑے سیاسی خاندان سے قریب تعلقات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن زوہیب مشتاق کو او ایس ڈی بنائے جانے کے تانے بانے بھی اسی مقدمہ سے ملتے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ …

پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین …

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے …

غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے

بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد …

سعودی عرب،والدین، بہن اور بھائی کے قاتل مقامی شہری کو سزائے موت

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور …

سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ …

Skip to toolbar