کین کمشنر پنجاب کی نادہندہ شوگر ملوں کے خلاف کارروائی ،دو بڑی شوگر ملوں کے مالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری
عبداللہ شوگر مل اوکاڑہ کے مالک میاں الیاس ،شکر گنج شوگر مل جھنگ کے مالک علی الطاف سلیم کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کین کمشنر پنجاب نے نادہندہ شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو بڑی شوگر ملوں کے مالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔
ذرائع کین کمشنر کے مطابق عبداللہ شوگر مل اوکاڑہ کے مالک میاں الیاس اورشکر گنج شوگر مل جھنگ کے مالک علی الطاف سلیم کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔عبداللہ شوگر مل لینڈ ریونیو کی مد میں 29 کروڑ روپے جبکہ شگر گنج شوگر مل 10 کروڑ 57 لاکھ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے۔کین کمشنر پنجاب نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور جھنگ کو کارروائی کی ہدایت کر دی ہے ۔
#کین_کمشنر، #نادہندہ_شوگر_ملز، #عبداللہ_شوگر_مل#اوکاڑہ، #شکرگنج_مل، #جھنگ،