کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کا رحیم یار خان کا دورہ، تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کی رحیم یار خان اور صالح پٹ میں فوجی مشقیں جاری ہیں، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے مشقوں کا معائنہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج کی رحیم یار خان اور صالح پٹ میں فوجی مشقیں جاری ہیں، جن میں پاک فوج کے جوان پیشہ وارانہ صلاحیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، فوجی مشقوں میں کراچی اور پنوں عاقل کے جوان حصہ لیں رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے فوجی مشقوں کا معائنہ کیا، جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی معیار کو سراہا۔