کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ترجمان پاک فوج
2014 کے بعد سے بھارت ایل او سی پر بھاری ہتھیار استعمال کر رہا ہے، عالمی برادری کو چاہیے اس تنازع کو فوری حل کرائے، میجر جنرل بابر افتخار
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔
ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ بھارتی ہٹ دھرمی نے جنگ کا ماحول بنا رکھا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 2014 کے بعد سے بھارت ایل او سی پر بھاری ہتھیار استعمال کر رہا ہے، عالمی برادری کو چاہیے اس تنازع کو فوری حل کرائے۔انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا کو گاہے بہ گاہے ایل او سی کی صورتحال سے بھی آگاہ کرتے رہتے ہیں، دنیا کو صورتحال کا بخوبی اندازہ ہے۔