Breaking News
Home / صفحۂ اول / کرکٹر اظہر علی کی والدہ انتقال کر گئیں

کرکٹر اظہر علی کی والدہ انتقال کر گئیں

لاہور مارچ 22 (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کی والدہ انتقال کر گئیں۔

اظہر علی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو والدہ کے انتقال کی خبر دی اور کہا کہ وہ جلد نماز جنازہ کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے.
انہوں نے مداحوں سے دعا مغفرت کرنے اور نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آنے والے افراد سے کورونا کے حوالے سے حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی درخواست بھی کی۔

اس خبر کے بعد دنیا بھر سے کرکٹرز، کمنٹیٹرز اور صحافیوں کی جانب سے اظہر علی سے اظہار افسوس کیا جا رہا ہے۔

سابق کپتان و وکٹ کیپر سرفراز احمد نے بھی دکھ کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

پیپلز پارٹئ کے رہنما خورشید شاہ کا نواز شریف کو ہیرو بننے کا انوکھا مشورہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ میاں صاحب …

Skip to toolbar