کرپشن کی چادر میں چھپے ہوئے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں، ڈاکٹر شہباز گل کا احسن اقبال کو جواب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کی چادر میں چھپے ہوئے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی کوشش ہے ملک میں عدم استحکام ہو اور کرپشن کے راز عوام کے سامنے نا آئیں، پہلے زبانی اب تحریری طور پر این آر او مانگ رہے ہیں، اپوزیشن کی طمع کا عالم یہ ہے مٹی پر کرپشن لکھو یہ اس مٹی کو بھی کھانا شروع کر دے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ جتنا مرضی زور لگا لیں این آر او نہیں دیاجائے گا، پاکستان تحریک انصاف اپنے اصول، نظریہ کو کھبی نہیں چھوڑ سکتے، اس مفاد پرست ٹولے کا صرف ایک ہی ایجنڈا، کرپشن بچاؤ مل کر کھاؤ، ان کا جینا مرنا صرف اپنی ذات کے لیے ہے.