Home / انٹر نیشنل / چین میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ، چار افراد ہلاک

چین میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ، چار افراد ہلاک

چین میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ، چار افراد ہلاک

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی چین کے خودمختار علاقے اندرونی منگولیامیں ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ مقامی اٹھارٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دھماکہ گزشتہ رات 11بجے کے قریب الیکسا لیگ میں اوبو انڈسٹریل پارک میں ایک کیمیکل پلانٹ کی ورکشاپ میںہوا۔ دھماکے سے لگنے والی آگ کو ہفتہ کی صبح بجھا دیا گیا۔ مقامی پبلک سیکورٹی حکام نے فرم کے قانونی نمائندے کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ حادثے کی وجہ سے پلانٹ میں پیداوار کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔ مقامی حکومت نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

شاہ زین بگٹی نے ملک میں نئے انتخابات کروانے کی مخالفت کردی

ورثے میں ملی مہنگائی اور خراب معیشت پر قابو پاکر عوام کیلئے آسانیاں اور بنیادی …

Skip to toolbar