اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین نے گزشتہ اسٹیبلشمنٹ کو کہنے کی کوشش کی تھی کہ پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے کا تحربہ نہ کیا جائے۔ایک انٹرویومیں احسن اقبال نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ چین نے خبردار کیا تھا کہ اس کا نقصان سی پیک اور پاکستان کو ہو گا، جواب میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نے یقین دلایا تھا کہ سی پیک کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سی پیک منصوبوں پر غیر ذمہ دارانہ الزامات لگائے اور منصوبے منجمد رکھے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما اس سے قبل بھی بارہا پاکستان تحریک انصاف پر یہ الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ عمران خان حکومت نے سی پیک منصوبے کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا اور ہمارے قریبی دوست چین کو ناراض کیا۔
Tags #AhsenIqbal #Anti-China #China #CPEC #DailyPakistan #DailyPakistanOnline #ImranKhan #MilitaryEstablishment #MuzaffarJung #PakistaniNews #PakistanOnline #PakNews #PDM #UrduNews
Check Also
ٹیکس قوانین کے بنیادی اصول سادہ ،آسان ہیں’چیف کمشنر آر ٹی او لاہور احمد شجاع خان
لاہور ٹیکس بار کے زیر اہتمام ”پاکستان میں ٹیکس قوانین کے بنیادی اصول ”کے عنوان …
قتل و غارت کرنیوالے بلوچستان ہی نہیں، پورے پاکستان کے دشمن ہیں’وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قتل و …
پنجاب میں پتنگ بازی ناقابلِ ضمانت جرم قرار، 7سال تک قید ہوگی
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد؛ خلاف ورزی …
الیکشن کے بعد سے بلاول خود کو ٹرمپ کا فیملی فرینڈ مشہور کرواتے رہے ‘ مسرت جمشید چیمہ
محسن نقوی، بلاول نے پیسے دے کر جو پاسز خریدے وہ بھی منسوخ ہو گئے …
ریفنڈز کیلئے ہزاروں درخواستیں پڑی ہیں لیکن ادائیگی نہیں ہو رہی’ پاکستان ٹیکس ایڈوائزرزایسوسی ایشن
ایف بی آر ریفنڈز کے عمل کو آسان بنائے،فاسٹر سسٹم کی طرح انکم ،سیلز ٹیکس …
کاروباری رہنمائو ں کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کیا جائے ‘ راجہ وسیم حسن
تجارتی مراکز کے علاقوں میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر کو ترجیح دی جائے’ صدر لوہا …