Breaking News
Home / صفحۂ اول / پی سی بی کا دو روزہ اجلاس نتھیا گلی میں ختم،دو سالہ کارکردگی اورآئندہ کی حکمت عملی پربات چیت

پی سی بی کا دو روزہ اجلاس نتھیا گلی میں ختم،دو سالہ کارکردگی اورآئندہ کی حکمت عملی پربات چیت

پی سی بی کا دو روزہ اجلاس نتھیا گلی میں ختم،دو سالہ کارکردگی اورآئندہ کی حکمت عملی پربات چیت

چیئرمین احسان مانی نے اپنی مدت کے تیسرے اور آخری سال کے اہداف وقت پر مکمل کرنے پر زور دیا

نتھیا گلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا دو روزہ اجلاس نتھیا گلی میں ختم ہو گیا، اجلاس میں 2 سالہ کارکردگی اورآئندہ کی حکمت عملی پربات چیت کی گئی ، چیئرمین احسان مانی نے اپنی مدت کے تیسرے اور آخری سال کے اہداف وقت پر مکمل کرنے پر زور دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق نتھیا گلی میں کارپوریٹ اسٹریجی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ، جس کا پہلا مرحلہ اسلام آباد میں ہوا.

ذرائع کے مطابق نتھیا گلی میں ہونے والے دو روزہ اجلاس میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی ، چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور مختلف شعبوں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں دو سالہ کارکردگی اور آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی ، احسان مانی نے اپنی مدت کے آخری سال کے اہداف بتائے اور انہیں وقت پر مکمل کرنے کا کہا۔

پی سی بی کے ویڑن پر بھی سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ، کوڈ آف ایتھکس لاگو کرنے کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹینڈ نگ کمیٹی کے اجلاس میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان شریک ہوں گے ، اجلاس 23 ستمبر کو اسلام آباد میں ہو گا

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں چھوٹا طیارہ عمارت سے ٹکرانے سے 4 افراد ہلاک

امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں چھوٹا طیارہ عمارت سے ٹکرانے سے 4 افراد ہلاک واشنگٹن (ڈیلی …

Skip to toolbar