Home / انٹر نیشنل / پوٹن حکومت مخالف 49ویب سائٹس کو بلاک کر دیا گیا

پوٹن حکومت مخالف 49ویب سائٹس کو بلاک کر دیا گیا

پوٹن حکومت مخالف 49ویب سائٹس کو بلاک کر دیا گیا
ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) ولادیمر پوٹن کی حکومت نے اپنے سب سے بڑے نقاد الیکسی نیولنی کی حمایت کرنے والی 49ویب سائٹس کو بلاک کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر الیکسی نیولنی کو پوٹن حکومت نے اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ جرمنی میں علاج کروا کر واپس ملک آیا۔ نیولنی کوایک پرانے فراڈ کے کیس میں ڈھائی سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور پوٹن حکومت نے اس کی سیاسی جماعت پر انتہاپسند ی کا الزام لگار پر پابندی عائد کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے روس میں ستمبر میں ہونے والے انتخابات میں نیولنی اور اس کی حامی جماعتیں حصہ نہیں لے سکتیں۔ پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کے فیصلے سے بیک وقت49ویب سائٹس کو بند کیا گیا ہے جس میں نیولنی کی اہم ویب سائٹس انٹی کرپشن فاوٰنڈیشن بھی شامل ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

شاہ زین بگٹی نے ملک میں نئے انتخابات کروانے کی مخالفت کردی

ورثے میں ملی مہنگائی اور خراب معیشت پر قابو پاکر عوام کیلئے آسانیاں اور بنیادی …

Skip to toolbar