Breaking News
Home / پاکستان / پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے میاں بیوی گرفتار

پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے میاں بیوی گرفتار

راولپنڈی : 3 جنوری ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے میاں بیوی کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیا گیا. گرفتار ملزم انیزہ گوہر اور محمد بلال خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے ویڈیو بناتے اور شیئر کرتے.
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان پولیس یونیفارم میں اپنی ویڈیوز اور تصاویر بناتے اور ٹک ٹاک پرشیئر کرتے تھے، انیزہ گوہر خود کو اڈیالہ جیل کی اہلکار ظاہر کرتی تھی، ملزمان کے قبضے سے پولیس یونیفارم، لیپ ٹاپ اور موبائل فون بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایس پی راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ڈی ایس پی سٹی کی زیرنگرانی ایس ایچ او سٹی اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے تاج کمپنی کے قریب سے گرفتار کیا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

آئندہ سال میٹرک امتحانات کب ہوں گے ،شیٹ جاری

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)میٹرک امتحان آئندہ سال ماہ رمضان میں لیا جائے گا،صوبہ بھر …

کتے کو گاڑی کے نیچے کیوں کچلا؟ ،دو ملزمان زیر حراست

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)کتے کو گاڑی کے نیچے کیوں کچلا؟ شہری نے تھانہ …

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال …

سزائے موت کے تین ملزمان بری کرنے کا حکم

ملزمان شفیق ،الیاس اور عالم شیر پر شہری اظہر رشید کو قتل کرنے کا الزام …

معیاری ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے جامع سکل ڈویلپمنٹ پالیسی

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر …

بیرون ملک ڈپلومیٹس کی تقرری کے عمل میں چیمبرز کو بھی شامل مشاورت کیا جائے’لاہور چیمبر کا مطالبہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر …

Skip to toolbar