Breaking News
Home / پاکستان / پنجاب حکومت کا ربیع الاول میں ایسا قابل تحسین کام، مخالفین بھی داد دیے بغیر نہیں رہ سکیں گے

پنجاب حکومت کا ربیع الاول میں ایسا قابل تحسین کام، مخالفین بھی داد دیے بغیر نہیں رہ سکیں گے

پنجاب حکومت کا ربیع الاول میں ایسا قابل تحسین کام، مخالفین بھی داد دیے بغیر نہیں رہ سکیں گے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عشرہ شان رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 ربیع الاول تک دوران سفر پبلک ٹرانسپورٹ میں تلاوت قرآن پاک اور حمدیہ و نعتیہ کلام چلایا جائے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ عشرہ شان رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احترام میں گاڑیوں میں فلمیں اور گانے نہ چلائے جائیں۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نےڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیزکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عشرہ شان رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےتناظر میں جاری احکامات کویقینی بنایا جائے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی طرح پنجاب حکومت نے بھی جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسب سے یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک عشرہ شان رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مطابق صوبے بھر میں شان رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے خصوصی تقریبات اور محافل ہونگی ، نعتیہ مشاعرہ اور مقابلہ حسن نعت اور دیگر تقاریب ہونگی ، خطاطی کی نمائشیں، مقابلے منعقد ہوں گے ، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اسٹاف کو کارکردگی پر رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منسوب میڈل دیے جائیں گے اور قیدیوں کے لیے پریزن پیکج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ …

پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین …

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے …

غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے

بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد …

سعودی عرب،والدین، بہن اور بھائی کے قاتل مقامی شہری کو سزائے موت

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور …

سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ …

Skip to toolbar