Home / پاکستان / پشاور میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، لواحقین کا لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج

پشاور میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، لواحقین کا لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج

پشاور میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، لواحقین کا لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج

قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، مظاہرین کا مطالبہ

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پشاور کے نواحی علاقے متنی میں پیش آیا۔

ایس پی عبدالسلام نے بتایا کہ فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوئے جن میں عثمان خان، فاروق خان اور شہزاد خان شامل ہیں جو آپس میں دوست تھے اور رات تین بجے گھر واپس جارہے تھے۔ایس پی عبدالسلام کے مطابق تھانہ متنی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

دوسری جانب مقتولین کے لواحقین اور اہل علاقہ نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو گئی ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

پاکستان سپر لیگ سیزن کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40رنز سے شکست دیدی

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے اہم میچ میں لاہور قلندرز …

Skip to toolbar