Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان کا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر 6 ایئرلائنز کو یو اے ای کا فلائٹ آپریشن بند کرنے کا انتباہ

پاکستان کا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر 6 ایئرلائنز کو یو اے ای کا فلائٹ آپریشن بند کرنے کا انتباہ

پاکستان کا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر 6 ایئرلائنز کو یو اے ای کا فلائٹ آپریشن بند کرنے کا انتباہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات کے جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل نہ کرنے کی صورت میں 6 پاکستانی ایئرلائنز کو خلیجی امارات کے لیے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا انتباہ دے دیا۔سی اے اے کے ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈز کی جانب سے انتباہ کا مراسلہ پی آئی اے، ایئر بلیو، سیرین ایئر، ایئرسیال، ویڑن ایئر اور ایئر فیلکن کو جاری کیا گیا۔مراسلے میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایشن نے 2 ایس اے ایف اے معائنہ رپورٹس جاری کیں جن میں ایئرلائنز کی جانب سے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ یو اے ای ایئرپورٹ پر پروازوں کے حوالے سے شرائط نہایت واضح طور پر بتائی گئی تھیں اس کے باوجود ان کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔مراسلے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کیبن میں نشستوں کی صرف ایک قطار وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے مختص کرنے، ان میں ایک میٹر کا ناکافی فاصلہ رکھنے اور کیبن کے عملے کے پی پی ای نہ پہننے کی نشاندہی کی ہے۔ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈز کا کہنا تھا کہ اس قسم کی خلاف ورزیاں نہ صرف ایئرلائنز بلکہ ملک اور ریگولیٹر کے لیے بھی ہزیمت کا باعث ہیں۔چنانچہ ایئرلائنز کو خبردار کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی تمام پروازوں کے لیے جی سی اے اے کے اعلان کردہ قومی حفاظتی اقدامات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔ یو اے ای حکام کے جاری کردہ کورونا ایس اوپیز پر دوبارہ عملدرآمد میں ناکامی پر متعلقہ ایئر لائن کا یو اے ای کے لیے فلائٹ آپریشن بند کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔مراسلے کے مطابق مستقبل میں ان ہدایات کی خلاف ورزی پر متعلقہ ایئرلائن کی یو اے ای کے لیے فلائٹ آپریشن کی اجازت منسوخ کی جاسکتی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

نئے شواہد سامنے آنے کے بعد عافیہ صدیقی جو بائیڈن سے صدارتی معافی ملنے کے لیے پرامید

ناانصافی کا شکار ہوں، ہر دن اذیت ناک ہے، یہ آسان نہیں، ایک دن میں …

دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے وحشیانہ حملے کی حقیقت کا پردہ چاک

ماہ رنگ بلوچ میرے بیٹے کے قتل اور بی ایل اے کے وحشیانہ مظالم پر …

مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری کے فروغ پر زور

دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر …

ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ عمران خان جیسے شخص کیلئے صادق و امین جیسا پاک لفظ استعمال کیا گیا’عظمیٰ بخاری

عمران خان نے اہلیہ کے ساتھ مل کر اربوں کا ڈاکہ مارا،مکافات عمل اسی چیز …

عدالت نے وکیل کو توہین عدالت کا نوٹس دیا ، میرے کیس میں پیش نہ ہونے ، وکیل تبدیل کرنے کیلئے نہیں کہا’ مسرت چیمہ

ڈان نیوز نے بے بنیاد خبر دی ، قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے …

جانوروں پر ظلم کرنے والوں کو سخت سزائیں ہونا ضروری ہیں’جسٹس عائشہ ملک

جانوروں کے حقوق پورے کرنے کی ضرورت ، تنظیمیں اچھا کام کر رہی ہیں، اس …

Skip to toolbar