Breaking News
Home / صفحۂ اول / پاکستان سپر لیگ سیزن کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40رنز سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ سیزن کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40رنز سے شکست دیدی

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40رنز سے شکست دے دی۔ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کا تیسرا بڑا ٹوٹل بنایا، لاہور قلندرز کے فخرزمان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 96 رنزبنائے ۔ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور مرزا بیگ نے کیا مگر اچھا آغاز نہ مل سکا کیونکہ وہاب ریاض نے مرزا بیگ کو 7 کے مجموعی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔ بعد ازاں عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا اور 100 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔بارہویں اوور میں عبداللہ شفیق 75 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے، یوں 127 کے مجموعی اسکور پر قلندرز کی دوسری وکٹ گری۔ پھر فخر زمان صرف چار رنز کے فرق سے اپنی سنچری مکمل کرنے سے رہ گئے اور 96 کے اسکور پر آئوٹ ہو کر پویلین لوٹے۔سیم بلنگ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 23 گیندوں پر 47 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی۔ پشاور زلمی کے وہاب ریاض دو جبکہ رومان پاول نے ایک وکٹ حاصل کی۔لاہور قلندرز نے مقررہ بیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے اور زلمی کو جیت کے لئے242 رنز کا ہدف دیا۔242 رنز ہدف کے تعاقب میں بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اووروں میں 9وکٹوں کے نقصان پر201رنز بنا پائی۔پشاور زلمی نے بیٹنگ شروع کی تو اسے مایوس کن آغاز ملا، شاہین آفریدی نے پہلے اوور کی دوسری گیند پر محمد حارث کو کلین بولڈ کیا اور پھر 28 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔پھر صائم ایوب اور ٹام کوہلر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 91 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن کو بہتر کیا تاہم 119 کے مجموعی اسکور پر ٹام کوہلر 55 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے، صائم ایوب بھی 51 رنز کی اننگز کھیل کر 127 پر پویلین لوٹے۔ نئے آنے والے کھلاڑی رومان نے 20، بھانوکا نے 24، وہاب ریاض صفر، شان مسعود 16، جیمز نیشم 12 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ پشاور زلمی نے 242 رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے یوں لاہور قلندرز کو 40 رنز سے فتح ملی۔پشاور زلمی کے ٹام کوہلر 55 اور صائم ایوب 51 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے پانچ، زمان خان نے 2 اور راشد خان، حارث رف نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔فخرزمان میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

لیبیا کشتی حادثہ،ڈوبنے والے 73میں سے 63پاکستانی تھے، بیشتر جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ

کشتی پر سوار افراد میں 10بنگلادیشی بھی شامل تھے، جاں بحق ہونیوالوں کی اکثریت کا …

سائنس وٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار ناگزیر ہے’مریم نواز شریف

ترقی کے لئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ …

بشریٰ بی بی کو صرف عمران خان سے مخلص ہونے کی سزا دی جا رہی ہے،تمام حربے ناکام ہونگے ‘مسرت جمشید چیمہ

شوہر سے ملاقات کی اجازت نہ گھر سے کوئی چیز پہنچنے دی جا رہی ، …

Skip to toolbar