لاہور مارچ 22 (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس جو سماجی مسائل کو سامنے لانے اور انہیں حل کرنے سے متعلق منفرد انداز میں تجاویز پیش کرتی رہتی ہیں، کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہیں۔
آمنہ الیاس نے اپنے مداحوں اور فالوورز کو کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری کے ذریعے دی۔
اداکارہ و ماڈل نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ‘میرا کووڈ-19 (کورونا وائرس) کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے’۔
آمنہ الیاس نے مزید لکھا کہ وہ لوگ جو میرے اردگرد موجود ہیں اور جو گزشتہ ایک ہفتے میں مجھ سے ملے میں ان سب سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروالیں۔