ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ پرسٹے بازوں نے بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے لئے سٹے بازوں نے بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہورہا ہے، پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے کروڑوں کرکٹ شائقین جہاں اس میچ کا شدت سے انتظار کررہے ہیں وہیں سٹے باز بھی میدان میں آگئے ہیں۔سٹے بازوں نے روایتی حریفوں کے اس ٹاکرے میں پاکستان کے مقابلے میں بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا ہے، سٹے بازوں کی جانب سے بھارت کی جیت کا بھا 50 پیسے جب کہ پاکستان کی جیت کا بھا 2 روپے مقرر کیا ہے۔انفرادی اسکور کے لیے پاکستان کی جانب سے بابراعظم اور محمد رضوان جب کہ بھارت کے کے ایل راہول اور ویرات کوہلی فیورٹ قرار دیئے جارہے ہیں، اسی طرح بھارتی کھلاڑیوں کی وکٹیں اڑانے کے لیے پاکستانی باولر عماد وسیم اور شاہین آفریدی فیورٹ اور بھارت کے بومراہ اور ایشون فیورٹ ہیں۔