Breaking News
Home / صفحۂ اول / ٔپاکستان میں کرکٹ ایک بار پھر کرپشن کی زد میں، پی ایس ایل ون اور ٹو میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں

ٔپاکستان میں کرکٹ ایک بار پھر کرپشن کی زد میں، پی ایس ایل ون اور ٹو میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں

پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں پی ایس ایل ون اور ٹو میں 2 ارب77 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

میں صرف نگرانی کرتا ہوں، ادارہ کے ہر معاملہ میں مداخلت نہیں کرتا،احسان مانی کے بیان پر پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی سخت برہم

آپ ادارے کے ذمہ دار ہیں، غیر ذمہ دارانہ باتیں نہ کریں،چیئرمین پی سی بی ادارہ کے سربراہ ہیں ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا، چیئر مین کمیٹی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں پی ایس ایل ون اور ٹو میں 2 ارب77 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی نے پی اے سی کو بتایا ہے کہ میں صرف نگرانی کرتا ہوں، ادارہ کے ہر معاملہ میں مداخلت نہیں کرتاجس پر پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے چیئر مین پی سی بی احسان مانی کے جواب پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ادارے کے ذمہ دار ہیں، غیر ذمہ دارانہ باتیں نہ کریں،چیئرمین پی سی بی ادارہ کے سربراہ ہیں ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا۔

بدھ کو رانا تنویر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں پاکستان سپر لیگ ون اور ٹو کی خصوصی آڈٹ رپورٹ زیر غور آیا ۔

چیئر پی پی اے سی نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی خصوصی آڈٹ رپورٹ کیوں نہیں آئی۔

سیکرٹری آئی پی سی نے کہاکہ محکمہ آڈٹ نے ہمیں ورکنگ پیپر نہیں دیا۔

چیئر مین پی اے سی نے کہاکہ چیئرمین پی سی بی جواب دیں۔ چیئر مین پی سی بی احسان مانی نے کہاکہ میں صرف نگرانی کرتا ہوں، ادارہ کے ہر معاملہ میں مداخلت نہیں کرتا۔

پی اے سی نے چیئرمین پی سی بی کے جواب پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ آپ ادارے کے ذمہ دار ہیں، غیر ذمہ دارانہ باتیں نہ کریں۔

رانا تنویر حسین نے کہاکہ سیکریٹری آئی پی سی کرکٹ بورڈ والوں کو بلا کر سمجھائیں کہ نظام کیسے چلتا ہے۔ پی اے سی نے کہاکہ چیئرمین پی سی بی ادارہ کے سربراہ ہیں ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا۔

اجلاس کے دور ان پی ایس ایل ون اور ٹو کی خصوصی آڈٹ رپورٹ کمیٹی میں پیش کی گئی ،پی ایس ایل ون اور ٹو میں 2 ارب77 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ، رپور ٹ کے مطابق پہ ایس ایل میں تین ٹیموں کی فرنچائز کم قیمت پر فروخت کی گئی،پی سی بی کو 11 لاکھ ڈالر سالانہ کا نقصان ہوا،اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئیٹہ کی فرینچائز کم قیمت پر نیلام کی گئی۔

احسان مانی نے کہاکہ اسوقت حالات مشکل تھے پی ایس ایل کا انعقاد ضروری تھا،پی سی بی پر پپرا قوانین لاگو نہیں ہوتے۔ نوید قمر نے کہاکہ پی سی بی خودمختار ہو گا لیکن اس کی مالک حکومت ہے۔ سیکرٹری آئی پی سی نے کہاکہ پی سی بی کہتا ہے کہ ہم ایک پائی حکومت سے نہیں لیتے۔

انہوں نے کہاکہ اسوقت ٹیموں کی نیلامی پر پپرا قوانین لاگو نہیں تھے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے فرینچائز مالکان کو سینٹرل پول سے طے شدہ رقم سے زیادہ ادائیگی کی۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے فرینچائز مالکان کو 24 کروڑ 86 لاکھ روپے اضافی ادا کیے۔ پی اے سی نے پی ایس ایل کی مالی بے قاعدگیوں کی محکمانہ انکوائری کی ہدایت کی ۔

چیئر مین پی اے سی نے کہاکہ سیکرٹری آئی پی سی خود ایک ماہ میں تحقیقات کر کے رپورٹ دیں۔ نور عالم خان نے کہاکہ آپ یہ نہ سمجھیں کہ پی سی بی میں کوئی چوری ہو گی تو ہم نہیں پکڑیں گے۔

چیئرمین پی اے سی نے اجلاس ملتوی کردیارانا تنویر حسین نے کہاکہ انکوائری رپورٹ آنے کے بعد آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی گرفتاری کے معاملے پر جواب طلب کر لیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن +این این آئی)چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضا گیلانی نے سینیٹر …

ملک میں ایل این جی کی کوئی قلت نہیں ، وزیرپٹرولیم

گیس کی یکساں قیمت مقرر ہونے تک مسائل موجودرہیں گے، مصدق ملک کا قومی اسمبلی …

وفاقی وزیر اطلاعات کا ترکیہ کے قومی ٹی وی چینل”ٹی آر ٹی ورلڈ” ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

پاکستان اور ترکیہ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، پاکستان میں ترکیہ کے ڈرامے اور …

سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو 9 مئی کے 85 ملزمان کو سزا سنانے کی مشروط اجازت

جن ملزمان کو سزائوں میں رعایت مل سکتی ہے وہ دیکر رہا کیا جائے، جن …

اسرائیل کی ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری

تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن )شام کا دفاعی نظام تباہ کرنے کے بعد اسرائیل نے …

پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے 33 فلسطینی شہید

اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ایک شہری کو شہید …

Skip to toolbar