Breaking News
Home / انٹر نیشنل / وسکونسن میں کرسمس پریڈ پر کار کی ٹکر سے 5 افراد ہلاک، 40 زخمی

وسکونسن میں کرسمس پریڈ پر کار کی ٹکر سے 5 افراد ہلاک، 40 زخمی

وسکونسن میں کرسمس پریڈ پر کار کی ٹکر سے 5 افراد ہلاک، 40 زخمی

وسکونسن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ریاست وسکونسن کے شہر واکیشا میں ایک تیز رفتار کار کرسمس پریڈ میں گھس گئی جس سے پانچ افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔واکیشا میں حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ متعدد افراد کو پریڈ کے شرکا ہسپتال لے کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق عینی شاہدین اور آن لائن پوسٹ کی گئی ویڈیوز کے مطابق زخمی ہونے والوں میں بچے، مارچ کرنے والے بینڈ کے ارکان اور ڈانس گروپ شامل ہے۔قبل ازیں واکیشا کے پولیس چیف نے کہا تھا کہ مضافاتی علاقے ملواکی میں ایک گاڑی کے کرسمس پریڈ کے شرکا پر چڑھ دوڑنے سے 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔پولیس چیف نے کہا تھا کہ کچھ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں مگر انہوں نے تعداد نہیں بتائی تھی۔پولیس چیف ڈین تھامسن نے کہا کہ تفتیش جاری ہے لیکن ایک مشتبہ گاڑی برآمد کر لی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے کچھ کو پولیس ہسپتال لے گئی، اور کچھ کو لواحقین لے کر گئے۔پولیس چیف نے کہا کہ ہمارے پاس ایک مشتبہ شخص ہے جسے ہم اس وقت دیکھ رہے ہیں۔تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا وہ شخص گرفتار ہے۔میئر شان ریلی نے ملواکی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین نہیں کہ عوام کے لیے کوئی خطرہ موجود ہے۔ملواکی سے تقریبا 20 میل دور مغرب میں واقع واکیشا میں پولیس نے لوگوں کو شہر کے مرکزی علاقے سے دور رہنے کی تاکید کی ہے۔واکیشا شہر سے پریڈ کی لائیو ویڈیو فیڈ کے ساتھ ساتھ پریڈ کے شرکا کی طرف سے لی گئی ویڈیوز میں ایک سرخ گاڑی کو رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے اور تیز رفتاری سے سڑک کی طرف جاتے ہوئے دکھایا گیا جہاں پریڈ ہو رہی تھی۔ریڈ کے راستے کے ساتھ لی گئی ایک ویڈیو میں ایک گروپ دکھایا گیا ہے جس میں نوعمر لڑکیاں سفید پومپمز کے ساتھ اور سانتا ٹوپیاں پہنے رقص کرتی دکھائی دیتی ہیں۔گاڑی گروپ میں گھس جاتی ہے جبکہ فلم بنانے والا شخص چیختا ہے اوہ میرے خدا!۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ زمین پر پڑی کم از کم ایک لڑکی کی طرف جھک رہے ہیں۔پریڈ کو شہر کے چیمبر آف کامرس نے سپانسر کیا ہے۔ رواں سال ہونے والی تقریب کا یہ 59 واں ایڈیشن تھا جو ہر سال تھینکس گیونگ سے پہلے اتوار کو منعقد ہوتا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ …

پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین …

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے …

غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے

بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد …

سعودی عرب،والدین، بہن اور بھائی کے قاتل مقامی شہری کو سزائے موت

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور …

سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ …

Skip to toolbar