وزیر خزانہ شوکت ترین سے تاجر برادری کی برادری ،درپیش مشکلات دور کرنے کی یقین دھانی
کورونا وباءکے دوران بھی معیشت میں بہتری آئی ہے، تعمیراتی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں خصوصی بہتری دیکھنے میں آئی، گفتگو
اسلام آباد اپریل 30 (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ شوکت ترین نے تاجر برادری کو درپیش مشکلات دور کرنے کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وباءکے دوران بھی معیشت میں بہتری آئی ہے، تعمیراتی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں خصوصی بہتری دیکھنے میں آئی۔
جمعہ کو وزیر خزانہ شوکت ترین سے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے وفد نے ملاقات کی جس میں مشیر تجارت اور معاون خصوصی خزانہ اور اعلی حکام نے شرکت کی ۔
وزیر خزانہ نے حکومت کی اقتصادی ترجیحات کے بارے میں آگاہ کیا ۔
وزیر خزانہ نے میکرو اکنامک استحکام اور مالیاتی ڈسپلن کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ کورونا وباءکے دوران بھی معیشت میں بہتری آئی ہے۔ شوکت ترین نے کہاکہ تعمیراتی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں خصوصی بہتری دیکھنے میں آئی۔
تاجر نمائندوں نے سیلز ٹیکس اور دیگر مشکلات بارے اظہار خیال کیا۔وزیر خزانہ نے تاجر برادری کو درپیش مشکلات دور کرنے کی یقین دھانی کرائی ۔