Breaking News
Home / انٹر نیشنل / وزیراعظم (کل) سے سری لنکا کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے، اہم معاہدے تشکیل پائیں گے

وزیراعظم (کل) سے سری لنکا کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے، اہم معاہدے تشکیل پائیں گے

وزیراعظم (کل) سے سری لنکا کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے، اہم معاہدے تشکیل پائیں گے

وزیراعظم سری لنکن صدر اور ہم منصب مہیندا راجا پاکسے سے ملاقاتیں کریں گے، دوطرفہ تعاون بڑھانے کےلئے متعدد معاہدوں پر دستخط کئے جائینگے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان 23 فروری سے سری لنکا کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے، وزیراعظم کے دورہ سری لنکا کے دوران اہم معاہدے بھی تشکیل پائیں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم سری لنکا کے وزیر اعظم کی دعوت پر سری لنکا کا دورہ کریں گے، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ وزیراعظم سری لنکن صدر اور ہم منصب مہیندا راجا پاکسے سے ملاقاتیں کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پرمذاکرات کی قیادت کریں گے، مذاکرات میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، زراعت پر بات چیت ہوگی۔ترجمان کے مطابق دونوں ممالک سائنس و ٹیکنالوجی، دفاع، سلامتی، ثقافت اور سیاحت میں تعاون پر بات کریں گے، مذاکرات میں دو طرفہ امور، اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تبادلے کو مزید فروغ دینے کے لئے بات چیت کی جائے گی۔

دفتر خارجہ کے مطابق دسری لنکا پاکستان پارلیمانی دوستی ایسوسی ایشن کی تشکیل نو کا بھی اعلان کیا جائےگا، وزیراعظم ایک مشترکہ تجارت اور سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی حصہ لیں گے، سری لنکا سے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ …

پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین …

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے …

غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے

بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد …

سعودی عرب،والدین، بہن اور بھائی کے قاتل مقامی شہری کو سزائے موت

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور …

سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ …

Skip to toolbar