Breaking News
Home / پاکستان / وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاون پالیسی کی وجہ سے پنجاب میں کروانا قابو میں آیا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاون پالیسی کی وجہ سے پنجاب میں کروانا قابو میں آیا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاون پالیسی کی وجہ سے پنجاب میں کروانا قابو میں آیا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا‘عثمان بزدار

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا سے متاثرہ 172 نئے مریض سامنے آئے ہیں،پنجاب میں آج ایکٹو کیس 8697 ہیں

پنجاب میں اب تک 699636ٹیسٹ کئے گئے ہیں، کورونا کا پھیلاﺅ روکنے کےلئے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے
مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائےگا،پبلک ٹرانسپورٹ میں حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائےگی‘وزےراعلیٰ پنجاب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوااورگزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا سے متاثرہ 172 نئے مریض سامنے آئے ہیں-

پنجاب میں مجموعی طورپرآج ایکٹو کیس 8697 ہیں جبکہ مجموعی طور پر 81260مریض صحت یاب ہوچکے ہیں- پنجاب میں اب تک 699636ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں-

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ کورونا کا پھیلاﺅ روکنے کےلئے وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاﺅن کی پالیسی کامیاب رہی ہے اورآج دنیا بھی وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو سراہا رہی ہے-سمارٹ لاک ڈاﺅن کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں اورہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔سمارٹ لاک ڈاﺅن کی مخالفت کرنے والوں کو اب اپنے گریبان میں جھانکنا چاہےے-

بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتوں نے کورونا جیسے قومی چیلنج پر بھی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے کی ناکام کوشش کی-انہوںنے کہاکہ حکومت کے دور اندیش اقدامات کے باعث کورونا وباءکا پھیلاﺅ کم ہوا ہے- عیدالاضحی پر بھی ایس او پیز پر عملدآمد یقینی بنانا ہوگا۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ عید سادگی سے منائیں اور عیدپر قربانی کرتے وقت حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔کورونا وباءکے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے عوام کا تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے۔عوام کورونا وباءکے تناظر میں ایس او پیز کی مسلسل پابندی کریں۔سماجی فاصلے برقرار رکھنے میں ہی عافیت ہے۔ سرکاری ہدایت نامے پر عملدرآمد سے کورونا سے بچاﺅ ممکن ہے۔ جتنی احتیاط کریں گے اتنا ہی شہری محفوظ رہیں گے-

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس سے بچاﺅ کے بارے میں لوگوں کو آگہی دینا انتہائی ضروری ہے.

احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہیپاٹائٹس جیسے موذی مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ عوام کو ہیپا ٹائٹس سے بچاؤ اور احتیاطی اقدامات کے حوالے سے موثر آگہی مہم چلائی جانی چاہیئے۔

زبانی جمع خرچ کی بجائے درست سمت میں اقدامات کرنے سے اس مرض کا خاتمہ ممکن ہے اور ویکسینیشن اورضروری احتےاطی تدابیر اختیار کر کے ہیپاٹائٹس سے بچا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہے اور ہیپاٹائٹس سے پاک پنجاب ہمارا مشن ہے ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ آج کے دن کا تقاضا ہے کہ متعلقہ محکمے اور ادارے ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے فعال اور موثر کردار ادا کریں۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …

لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز

منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …

نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان

کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

Skip to toolbar