وزارت تجارت آئندہ ہفتے سے پاک افغان پی ٹی اے پر اسٹیک ہولڈرز سے گفتگو کا آغاز کرے گی،مشیر تجارت
اسٹیک ہولڈرز سے درخواست ہے کہ وہ ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کیلئے تیار رہیں، عبد الرزاق داﺅد کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہاہے کہ وزارت تجارت آئندہ ہفتے سے پاک افغان پی ٹی اے پر اسٹیک ہولڈرز سے گفتگو کا آغاز کرے گی۔
اپنے بیان میں مشیر تجارت نے کہاکہ پاک افغان پی ٹی اے میں رکھی جانے والی اشیاءپر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہوگی، انجینئرنگ ، فارما ، سیمنٹ ، بلڈنگ میٹریلز ، پھلوں اور سبزیوں کی برآمد پر توجہ دی جائے گی۔مشیر تجارت نے کہاکہ اسٹیک ہولڈرز سے درخواست ہے کہ وہ ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کیلئے تیار رہیں۔