والدین کی دعائیں لینے والے دنیا میں کبھی بھی ناکام نہیں ہوتے ‘ شاہدہ منی
جتنی بھی کامیابیاں سمیٹی ہیں اس میںمیری ماں کی دعاﺅں کا اثر ہے‘ انٹر ویو میں گفتگو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نامور اداکارہ وگلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ میرا ذاتی مشاہدہ ہے کہ والدین کی دعائیں لینے والے دنیا میں کبھی بھی ناکام نہیں ہوتے ،میں آج جس مقام پر ہوں اس میں خدا کی ذات کا کرم اورمیری محنت کے ساتھ والدین کی دعاﺅں کا شامل حال ہونا ہے ،خدا سے ناطہ جوڑنے کے لئے اس کی مخلوق سے محبت کی جائے اور اس کا بہترین راستہ مستحقین کی خاموشی سے مدد کرنا ہے۔
ایک انٹر ویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ جب بھی کسی انسان پر کوئی مشکل آئے تو وہ خدا کی ذات پرتوکل کرنے کے بعد اپنی ماں یا باپ دعا کی درخواست کرے اورمیں شرطیہ کہتی ہوں کہ وہ مشکل ضرور حل ہو گی ۔ میں نے اپنی زندگی میںجتنی بھی کامیابیاں سمیٹی ہیں اس میںمیری ماں کی دعاﺅں کا اثر ہے،حقیقت میں زندگی کی خوبصورتی بھی انہی رشتوں سے ہوتی ہیں۔دنیا مکافات عمل ہے ، جو اپنے والدین سے جیسا سلوک کرے گا اپنی اولاد سے ایسا ہی نتائج پائے گا۔