نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل
ممبئی: بھارتی مشہور پنجابی سنگر اور آئیڈیل 12 کی جج نیہا ککڑ نے سوشل میڈیا میں سر عام پیار کا اظہار کرتے ہوئے روہن پریت سنگھ کو کہا کہ “تم میرے ہو”. جواب میں نیچے کمنٹ کرتے ہوئے روہن پریت سنگھ نے بھی مہر محبت ثبت کرتے ہوئے لکھا ” ہاں، میں تمہارا ہوں”.
دونوں کی شادی کو لے کر گزشتہ لمبے وقت سے باتیں ہو رہی تھیں۔ نیہا ککڑ نے سوشل میڈیا پر ایک پیاری سی تصویر کے ساتھ پیار بھرا پوسٹ شیئر کیا ہے۔ نیہا ککڑ کا پیار کا اظہار یوں دیکھ کر روہن پریت سنگھ نے بھی پوسٹ پر کمنٹ کیا ہے۔
تصویر میں نیہا ککڑ صوفے پر بیٹھی ہیں اور روہن پریت سنگھ نیچے بیٹھے ہیں۔ نیہا ککڑ نے اپنے دونوں ہاتھ روہن کے کندھے پر رکھے ہیں۔ نیہاککڑ کے اس پوسٹ پر کچھ ہی دیر میں لاکھوں لائکس اور بہت سارے کمنٹس آگئے ہیں۔ مداح اور ستارے انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔
اس پوسٹ کو دیکھنے کے بعد خود روہن پریت سنگھ نے بھی کمنٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا- بابو. آئی لو یو سو مچ، میرا پت، میری جان. ہاں میں صرف تمہارا ہوں۔ اس کے ساتھ انہیں بہت سارے دل والے ایموجی بھی شیئر کئے ہیں۔
روہن پریت سنگھ ’رائزنگ اسٹار’ سنگنگ ریئلٹی شو میں فرسٹ رن اپ رہ چکے ہیں۔ ساتھ ہی انہیں بگ باس فیم شہناز گل کے سوئنور والے ٹی وی ریئلٹی شو مجھ سے شادی کروگے’ میں بھی دکھائی دیئے تھے۔