Breaking News
Home / انٹر نیشنل / نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے 2020-21 سیزن کے سلسلے میں ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے 2020-21 سیزن کے سلسلے میں ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی میزبانی کرے گی.

ویلنگٹن۔21اکتوبر (ڈیلی پاکستان آن لائن) :نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے 2020-21 سیزن کے سلسلے میں ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا، نیوزی لینڈ کی مینز ٹیم ویسٹ انڈیز، پاکستان، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کھیلے گی، ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ٹیمیں اپنے دورہ کے دوران نیوزی لینڈ کے خلاف دو، دو ٹیسٹ میچز بھی کھیلیں گی جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران صرف پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز ہی کھیلی گی۔
چاروں ٹیموں میں سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم سب سے پہلے نیوزی لینڈ پہنچے گی، کیریبین ٹیم اپنے دورہ کے دوران تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی ۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کا اگلا مقابلہ پاکستان سے ہوگا جس کا آغاز روواں سال کے آخر میں 18 دسمبر سے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز سے ہوگا جبکہ گرین سرٹس کیویز ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی جس کا آغاز باکسنگ ڈے سے ہوگا۔

آسٹریلوی ٹیم اپنے پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا آغاز 21 فروری سے کرے گی جو 7 مارچ کو اختتام پذیر ہوگی جبکہ بنگلہ دیش اپنی سیریز کا آغاز 13 مارچ کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے کرے گا اور اس کے بعد میزبان اور بنگلہ دیشی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے تحت نیوزی لینڈ کی مینز ٹیم 2020-21 سیزن میں اپنی سرزمین پر 21 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، سیزن کے دوران آسٹریلوی مینز ٹیم ویسٹ انڈیز، پاکستان، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ مینز ٹیم نومبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 27 نومبر، دوسرا میچ 29 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 30 نومبر کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 3 سے 7 دسمبر تک ہملٹن جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 دسمبر تک ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی میزبانی کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 دسمبر، دوسرا میچ 20 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبر کو شیڈول ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے 7 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد نیوزلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 22 فروری، دوسرا 25 فروری، تیسرا 3 مارچ، چوتھا 5 مارچ اور پانچواں اور آخری میچ 7 مارچ کوکھیلا جائے گا۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم مارچ میں بنگلہ دیش کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 13 مارچ، دوسرا ون ڈے میچ 17 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 20 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 23 مارچ، دوسرا 26 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 28 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ (ن) لیگ کا ویژن اور ترجیح ہے’ مریم نواز شریف

ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں جہاں ہر شہری کو مساوی مواقع، انصاف اور عزت …

پاکستان کو جون تک دوست ممالک سے لئے گئے قرضوں کی معیاد میں توسیع کرانا ہو گی’ ٹیکس ایڈوائزرز

ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے قرضوں کی معیاد میں توسیع کی پالیسی صرف تین دوست ممالک …

عمران خان ،پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کیلئے جبر ،ظلم کا ہر ہتھکنڈا آزمایا جا چکا ‘ مسرت جمشید چیمہ

طاقت کے نشے میں چُور حکمران جتنے مرضی چوکے چھکے مار لیں عوام جلد ان …

سروسز ہسپتال لاہور میں اینٹی ریپ کرائسز سیل کا افتتاح

اینٹی ریپ کرائسز سیل میں شواہد کا ڈیٹا اکٹھا کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہو …

منی لانڈرنگ کا مقدمہ،مونس الٰہی کی اہلیہ طلب

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں …

آئندہ سال میٹرک امتحانات کب ہوں گے ،شیٹ جاری

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)میٹرک امتحان آئندہ سال ماہ رمضان میں لیا جائے گا،صوبہ بھر …

Skip to toolbar