نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر کسی بھی انکوائری کیلئے تیار ہوں‘ڈاکٹریاسمین راشد
ایک ڈاکٹر کی رپورٹ غلط ہوسکتی ہے 10 رکنی میڈیکل بورڈ غلط نہیں ہوسکتا‘صوبائی وزیر صحت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کے ٹھیک ہونے پر آج بھی قائم ہوں،وزرا کو غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہئیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹریاسمین راشد نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کے معاملے پر خود کو انکوائری کیلئے پیش کر تے ہوئے کہا کہ میں کسی بھی انکوائری کے لئے تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایک ڈاکٹر کی رپورٹ غلط ہوسکتی ہے 10 رکنی میڈیکل بورڈ غلط نہیں ہوسکتا،نوازشریف ہشاش بشاش نظر آرہے ہیں ،انہوں نے مجھ سمیت پوری قوم کو دھوکہدیا اور وعدہ خلافی کی۔