Home / شوبز / میڈم نور جہاں کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا: بشریٰ انصاری

میڈم نور جہاں کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا: بشریٰ انصاری

میڈم نور جہاں کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا: بشریٰ انصاری

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری بھی ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کے حق میں بول پڑیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بشری انصاری نے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کے ہمراہ ماضی کی اپنی ایک نایاب تصویر شیئر کی ہے۔بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میڈم نور جہاں گلوکاری کی دنیا کی ملکہ تھیں اور ہمیشہ رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی میڈم نور جہاں کا مقابلہ نہیں کرسکتا، وہ ہمارا فخر ہیں، ہماری لیجنڈ ہیں اور ہماری شناخت ہیں۔سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کو میرا ڈھیر سارا پیار۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

ئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے

آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان …

Skip to toolbar