Breaking News
Home / پاکستان / میجر محمد اکرم شہید” ہیرو آف ہلی “ کا 49 واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا.

میجر محمد اکرم شہید” ہیرو آف ہلی “ کا 49 واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا.

اسلام آباد۔5دسمبر (ڈیلی پاکستان آن لائن): 1971 کے پاک بھارت معرکہ کے ہیرو اور نشان حیدر کا اعزاز پانے والے میجراکرم میجر محمد اکرم شہید کا 49 واں یوم شہادت منایا گیا، بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے شہد کی یاد گار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر محمد اکرم شہید کی جہلم میں یادگار پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں وطن کے بہارد سپوت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے میجر اکرم شہیدنشان حیدرکے یوم شہادت پر جاری پیغام میں کہا کہ میجر اکرم شہیدکو وطن کیلئےجان کا نذرانہ پیش کرنے پر بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں,ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میجراکرم نے مادر وطن کا دفاع کرتےہوئے بہادری کی نئی داستان رقم کی اور دلیری کیساتھ ہلی کی جنگ میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا

میجر محمد اکرم 4 اپریل 1938ء کو ڈنگہ ضلع گجرات میں پیدا ہوئے تھے، ابتداء میں وہ نان کمیشنڈ عہدے کے لئے منتخب ہوئے مگر پھر ملٹری اکیڈمی کاکول سے تربیت حاصل کرنے اور خصوصی امتحانات پاس کرنے کے بعد 1963ء میں بحیثیت سیکنڈ لیفٹیننٹ پاکستان آرمی کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ سے وابستہ ہوئے۔ سن 1965ء میں انہیں کیپٹن کے عہدے پر ترقی دی گئی اور 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں ظفر وال سیکٹر میں خدمات انجام دیں جبکہ 1970ء میں میجر کے عہدے پر تقرر کیا گیا۔

سن 1971ء کی جنگ میں مشرقی پاکستان کے علاقے ہلی کے محاذ پر میجر محمد اکرم نے اپنی فرنٹیئر فورس کی کمانڈ میں مسلسل پانچ دن اور پانچ راتیں اپنے سے کئی گنا زیادہ بھارتی فوج کی پیش قدمی روک کر دشمن کے اوسان خطا کر دیئے۔ میجر محمد اکرم نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے 5دسمبر 1971کو جام شہادت نوش کیا۔

میجر محمد اکرم شہید کا شمار پاک فوج کے ان ہی جانباز افسروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جان قربان کردی، 1971ءکی جنگ میں ان کی لازوال بہادری و شجاعت پر دشمن بھی داد دیے بغیر نہیں رہ سکا۔ میجر محمد اکرم کو ” ہیرو آف ہلی “ کے نام سے شہرت ملی اور جرات و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پر شہید کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

بیرون ملک ڈپلومیٹس کی تقرری کے عمل میں چیمبرز کو بھی شامل مشاورت کیا جائے’لاہور چیمبر کا مطالبہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر …

پاکستان میں پنجاب کا میڈیکل سسٹم سب سے بہتر ہے’خواجہ سلمان رفیق

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفر جاری …

وزیرداخلہ کی مدارس بل پر وفاق المدارس کے سرپرست اعلی مولانا فضل رحیم سے ملاقات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ میں وفاق المدارس کے …

ہمیں اپنی رفتار کو تیز کر کے 77سالوں کا نقصان پورا کرنا ہے’ احسن اقبال

پاکستان کی آبادی میں اضافہ تیز ،وسائل گھٹ رہے ،ملکی استحکام کیلئے پالیسیوں کا تسلسل …

لبنان اس وقت تقریباً 20 لاکھ شامی باشندوں کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ 800,000 …

یونان میں شام کے سفارتخانے میں باغیوں کے حامی داخل، اپنا پرچم لہرادیا

ایتھنز میں شامی سفارت خانے کے باہر شام کے باشندوں نے جشن منایا اور بشارالاسد …

Skip to toolbar