Breaking News
Home / پاکستان / مولانا فضل الرحمان نے 1988 سے موروثی سیاست، جھوٹ اور کرپشن ڈے اکابرین کو بدنام کیا،مولانا عبد القادر نو نی

مولانا فضل الرحمان نے 1988 سے موروثی سیاست، جھوٹ اور کرپشن ڈے اکابرین کو بدنام کیا،مولانا عبد القادر نو نی

مولانا فضل الرحمان نے 1988 سے موروثی سیاست، جھوٹ اور کرپشن ڈے اکابرین کو بدنام کیا،مولانا عبد القادر نو نی

اسلام آباد 26 دسمبر(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے نائب امیر مولانا عبد القادر لونی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 1988 سے موروثی سیاست، جھوٹ اور کرپشن ڈے اکابرین کو بدنام کیا،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے باریاں لگا کر حکومت کی،اب قانون کے مطابق دونوں جماعتیں تحریک انصاف کو بھی پانچ کی مدت پوری کرنے دیں،حکومت گرانا مسائل کا حل نہیں، جمہوری استحکام کیلئے پارلیمنٹ کردار ادا کرے،مولانا شیرانی بھی سلیکٹڈ تھے اور فضل الرحمان بھی سلیکٹڈ ہیں ،دونوں رہنماوں میں کوئی فرق نہیں ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے 1988 سے موروثی سیاست، جھوٹ اور کرپشن ڈے اکابرین کو بدنام کیا،کرپشن،خیانت اور جھوٹ سے باز نہ آنے پر ہم نے ان سے راستہ الگ کیا،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے باریاں لگا کر حکومت کی،اب قانون کے مطابق دونوں جماعتیں تحریک انصاف کو بھی پانچ کی مدت پوری کرنے دیں،حکومت گرانا مسائل کا حل نہیں، جمہوری استحکام کیلئے پارلیمنٹ کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اور دھرنے صرف حصول اقتدار اور موروثی سیاست کی خواہش ہے،پی ڈی ایم پارلیمانی نظام کے خلاف بغاوت، آئین اور جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی کوششوں میں مصروف ہے،پی ڈی ایم کی قیادت ماضی قریب میں ایک دوسرے پر کرپشن کے الزام لگا چکے ہیں،اپوزیشن کی سیاسی محاذ آرائی سیاست اور جمہوریت کیلئے نقصان پہنچانے کا موجب بن رہی ہے،31 سال میں اقتدار میں رہنے والے ملک و قوم کے مسائل حل۔کرنے میں ناکام رہے،نواز شریف اور آصف زرداری نے این آر او حاصل کرنے کیلئے مولانا فضل الرحمان کو وکیل بنایا ہے،انہوںنے کہاکہ مولانا شیرانی بھی سلیکٹڈ تھے اور فضل الرحمان بھی سلیکٹڈ ہیں ،مولانا شیرانی نے جعل سازی کی بنیاد رکھی جسے اب مولانا فضل الرحمان نے پروان چڑھایا ،دونوں رہنماوں میں کوئی فرق نہیں ہے،

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی گرفتاری کے معاملے پر جواب طلب کر لیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن +این این آئی)چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضا گیلانی نے سینیٹر …

ملک میں ایل این جی کی کوئی قلت نہیں ، وزیرپٹرولیم

گیس کی یکساں قیمت مقرر ہونے تک مسائل موجودرہیں گے، مصدق ملک کا قومی اسمبلی …

وفاقی وزیر اطلاعات کا ترکیہ کے قومی ٹی وی چینل”ٹی آر ٹی ورلڈ” ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

پاکستان اور ترکیہ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، پاکستان میں ترکیہ کے ڈرامے اور …

سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو 9 مئی کے 85 ملزمان کو سزا سنانے کی مشروط اجازت

جن ملزمان کو سزائوں میں رعایت مل سکتی ہے وہ دیکر رہا کیا جائے، جن …

اسرائیل کی ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری

تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن )شام کا دفاعی نظام تباہ کرنے کے بعد اسرائیل نے …

پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے 33 فلسطینی شہید

اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ایک شہری کو شہید …

Skip to toolbar