ملک میں گھیراو جلاو اور احتجاج، وزیر داخلہ شیخ رشید بیرون ملک روانہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن):ایک طرف ملک بھر میں احتجاج کا طوفان جاری ہے تو دوسری طرف ملک کے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کرکٹ میچ دیکھنے یو اے ای روانہ ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں اس وقت ہر شہر میں جگہ جگہ حکومت مخالف جلسے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ،ایسے میں سب سے زیادہ ذمہ داری وفاقی وزیر داخلہ کی بنتی ہے کہ وہ ملک میں جاری افرا تفری جیسی صورتحال میں کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے سخت سے سخت انتظامات رکھیں لیکن اس وقت وزیر داخلہ شیخ رشید پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے یو اے ای روانہ ہو چکے ہیں ۔واضح رہے اس سے قبل شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے وہ یو اے ای ضرور جائینگے ،پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا سب سے سنسنی خیز مقابلہ 24 اکتوبر کو ہونا ہے جو کہ اب شیخ رشید یہ میچ لائیو سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھیں گے ۔
Tags #Cricket #Dubai #InteriorMinister #OppistionParties #PakIndiMatch #Protests #RoadBlocks #SheikhRashid
Check Also
چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی گرفتاری کے معاملے پر جواب طلب کر لیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن +این این آئی)چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضا گیلانی نے سینیٹر …
ملک میں ایل این جی کی کوئی قلت نہیں ، وزیرپٹرولیم
گیس کی یکساں قیمت مقرر ہونے تک مسائل موجودرہیں گے، مصدق ملک کا قومی اسمبلی …
وفاقی وزیر اطلاعات کا ترکیہ کے قومی ٹی وی چینل”ٹی آر ٹی ورلڈ” ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
پاکستان اور ترکیہ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، پاکستان میں ترکیہ کے ڈرامے اور …
سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو 9 مئی کے 85 ملزمان کو سزا سنانے کی مشروط اجازت
جن ملزمان کو سزائوں میں رعایت مل سکتی ہے وہ دیکر رہا کیا جائے، جن …
اسرائیل کی ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری
تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن )شام کا دفاعی نظام تباہ کرنے کے بعد اسرائیل نے …
پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے 33 فلسطینی شہید
اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ایک شہری کو شہید …