مقدمات کا سامنا کرنے والے نیب قوانین میں ترامیم کرنے بیٹھیں گے تو ترامیم کا کیا بھرم رہ جائیگا؟، فواد چوہدری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مقدمات کا سامنا کرنے والے نیب قوانین میں ترامیم کرنے بیٹھیں گے تو ترامیم کا کیا بھرم رہ جائیگا؟ ۔
ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ میرے خیال میں وہ اراکین جو نیب کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں ان کو ازخود کمیٹی سے علیحدہ ہو جانا چاہئے،پارلیمان کی عزت کا خیال کریں ۔