Breaking News
Home / دین ودنیا / معروف عالم دین مرحوم وحیدالدین خان کوبھارت کے دوسرے اعلیٰ شہری اعزاز پدم وبھوشن سے نوازاگیا

معروف عالم دین مرحوم وحیدالدین خان کوبھارت کے دوسرے اعلیٰ شہری اعزاز پدم وبھوشن سے نوازاگیا

معروف عالم دین مرحوم وحیدالدین خان کوبھارت کے دوسرے اعلیٰ شہری اعزاز پدم وبھوشن سے نوازاگیا

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اسلامی اسکالرمرحوم وحیدالدین خان کو بروز منگل بھارتی صدررام ناتھ کووندنے ملک کے دوسرے اعلی شہری اعزاز پدم وبھوشن سے نوازا۔مرحوم وحیدالدین خان کو پدم وبھوشن اعزازکے لیے جنوری 2021میں منتخب کیاگیاتھااور اس وقت وہ باحیات تھے لیکن اس ایوارڈکی تقریب سے قبل ہی 21،اپریل 2021کو96سال کی عمرمیں انتقال کرگئے ۔مولانا وحید الدین خان کا شمار ہمارے عہد کے ان ممتاز علما میں ہوتا ہے جنھوں نے دین کی تعبیر و تشریح کے ضمن میں اہم علمی کام کیا ہے تصنیف و تالیف کے میدان میں ان کے نمایاں کارنامے ہیں ۔مولاناوحیدالدین خان بھارت کی مردم خیز سرزمین اعظم گڑھ میں یکم جنوری 1925کو پیداہوئے اوروہاں کی عظیم درسگاہ مدرستہ الاصلاح سے تعلیم حاصل کی ۔آپ کی تحریریں بلاتفریق مذہب ونسل مطالعہ کی جاتی ہیں ۔وہ عام طورپر دانشورطبقہ میں امن پسند مانے جاتے ہیں ۔انکا مقصد مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں میں ہم آہنگی پیداکرنا،اسلام کے متعلق غیرمسلموںمیں جوغلط فہمیاں ہیں انھیں دورکرنا تھا۔منگل کے روز منعقدہ تقریب میں مولاناوحیدالدین خان کے علاوہ جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے، آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے سابق ڈائریکٹر جنرل بی بی لال، ماہر امراض قلب کے ڈاکٹر بیلے موناپ ہیگڑے،ایس پی بالاسبرامنیم ،نریندرسنگھ کپانی اور مجسمہ ساز سدرشن ساہو کو پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔ اس موقع پر نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی معززین موجود تھے۔مولاناوحیدالدین خان کو پدم وبھوشن ،پدم بھوشن سمیت بہت سے قومی اور بین الاقوامی ایوارڈسے نوازاجاچکاہے ۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …

لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز

منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …

نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان

کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

Skip to toolbar