Home / انٹر نیشنل / مصر : واٹس ایپ پر شوہر کے ساتھ گالم گلوچ کرنے والی خاتون پر 50 ہزار پاونڈ کا جرمانہ

مصر : واٹس ایپ پر شوہر کے ساتھ گالم گلوچ کرنے والی خاتون پر 50 ہزار پاونڈ کا جرمانہ

مصر : واٹس ایپ پر شوہر کے ساتھ گالم گلوچ کرنے والی خاتون پر 50 ہزار پاونڈ کا جرمانہ

قاہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مصر میں ایک عدالت نے اپنی نوعیت کے پہلے فیصلے میں واٹس ایپ پر شوہر کے ساتھ گالم گلوچ پر خاتون کو جرمانے کی سزا سنا دی۔مصر کے جنوبی صوبے قنا کے شہر نجع حمادی میں عدالت نے ایک سرکاری ملازم خاتون کی جانب سے واٹس ایپ پر شوہر کو گالیوں سے نوازنے اور برا بھلا کہنے پر 50 ہزار مصری پاونڈز (3300 ڈالر)کا جرمانہ عائد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کئی ماہ قبل شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ اس پر 30 سالہ بیوی نے اپنے 43 سالہ شوہر کو واٹس ایپ پر گالم گلوچ پر مشتمل پیغامات بھیجے۔ شوہر نے بیوی کے خلاف درخواست دائر کر دی جس میں ان نازیبا پیغامات کو بھی منسلک کر دیا۔شوہر کے وکیل ایڈوکیٹ اسماعیل سلاوی کے مطابق ان کے مکل نے عدالت کے سامنے یہ موقف پیش کیا کہ ان کی بیوی نے واٹس ایپ سروس کو برائی میں استعمال کیا۔وکیل نے مزید بتایا کہ مذکورہ خاتون کو 2003 کے ٹیلی کمیونی کیشن ایکٹ 10 کے آرٹیکل 76 کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

ئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے

آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان …

Skip to toolbar