Breaking News
Home / انٹر نیشنل / مصر اور اسرائیل میں بڑھتی قربتیں: پہلی بار مصر کی قومی ایئر لائن کا طیارہ اسرائیل پہنچ گیا

مصر اور اسرائیل میں بڑھتی قربتیں: پہلی بار مصر کی قومی ایئر لائن کا طیارہ اسرائیل پہنچ گیا

مصر اور اسرائیل میں بڑھتی قربتیں: پہلی بار مصر کی قومی ایئر لائن کا طیارہ اسرائیل پہنچ گیا
یروشلم(ڈیلی پاکستان آن لائن) مصر کی قومی فضائی کمپنی کا طیارہ تاریخ پہلی مرتبہ اسرائیل کی سرزمین پر پہنچ گیا ہے۔ اسرائیل نے اس پرواز کو تاریخی قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ مصر نے 1979 میں ہی اسرائیل کو تسلیم کر لیا تھا۔ اس لئے اسرائیل کیساتھ سالوں سے اس کے تعلقات قائم ہیں۔ اسی معاہدے کے طے پاتے ہی دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کا بھی آغاز ہو گیا تھا۔تاہم مصر کی بجی فضائی کمپنی ایئر سینا کی پروازیں ہی اسرائیل آتی جاتی رہیں، کوئی سرکاری طیارہ آج تک یہودی سرزمین پر نہیں پہنچا تھا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک تاریخی اقدام ہے۔ مصر ایئر اب ہر ہفہے چار پروازیں اسرائیل کے لیے چلائے گی۔یہ بات ذہن میں رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے ابھی حال ہی میں مصر کا دورہ کیا تھا جہاں ان کی صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ اہم مذاکرات ہوئے تھے، ان مذاکرات میں پروازیں شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔ نفتالی بینیٹ نے بعد ازاں جاری ہونے والے بیان میں کہا تھا کہ ہم نے مصر کیساتھ انتہائی مضبوط تعلقات کی بنیاد رکھ دی ہے۔ایک اندازے کے مطابق پر سال اسرائیل کے سیاح بحیرہ احمر، صحرائے سینا اور فرعون کے زمانے کے تاریخی مقامات دیکھنے کیلئے مصر کا دورہ کرتے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …

لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز

منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …

نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان

کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

Skip to toolbar