مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں ادارہ قومی بچت اور پاکستان پوسٹ سے متعلق رولز کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں ادارہ قومی بچت اور پاکستان پوسٹ سے متعلق رولز کی منظوری دی گئی۔
جمعرات کو مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت انسداد منی لانڈرنگ ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے کہاکہ پاکستان نے ایکشن پلان کے حوالے سے نمایاں پیش رفت کی ہے، پاکستان نے متعلقہ 15 قوانین میں ترامیم کرکے بہتری لائی ہے، قوانین میں بہتری سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو منی لانڈرنگ روکنے میں مدد ملے گی، اجلاس میں ادارہ قومی بچت اور پاکستان پوسٹ سے متعلق رولز کی بھی منظوری دی گئی۔