Breaking News
Home / شوبز / مشہور اداکار فہد مصطفیٰ کا پاکستان میں جنسی ہراسانی کے واقعات پر خوفناک انکشاف

مشہور اداکار فہد مصطفیٰ کا پاکستان میں جنسی ہراسانی کے واقعات پر خوفناک انکشاف

کراچی 25 دسمبر (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفی نے کہا ہے کہ 95 فیصد جنسی ہراسانی کے کیسز حقیقی ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات لوگوں پر جھوٹے الزام عائد کیے جاتے ہیں۔فہد مصطفی نے اپنے آنے والے نئے ڈرامے ڈنک کی کہانی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 95 فیصد جنسی ہراسانی کے کیسز حقیقی ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات لوگوں پر جھوٹے الزام عائد کیے جاتے ہیں لہذا ہمیں ہر طرح کی کہانی سنانی ہوگی۔

فہد مصطفی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ہر طرح کی کہانیاں لوگوں کو ٹی وی پر دکھانے کی کوشش کی ہے۔ ہم نے ڈراما سیریل میری گڑیا میں جنسی زیادتی کے ملزم کی کہانی بیان کی تھی۔ یہ ایک پروڈیوسر کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ہر طرح کی کہانیاں لوگوں کو دکھائے اور مجھے یقین ہے کہ میرا نیا ڈراما لوگوں کو پسند آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈراما سیریل ڈنک ان تمام متاثرین کو خراج تحسین ہے جو ہراسانی کے جھوٹے الزامات کا شکار ہوتے ہیں۔میشا شفیع اور علی ظفر کیس کے بارے میں فہد مصطفی نے اپنے کہا کہ مجھے اس کیس کے متعلق زیادہ تفصیلات کا علم نہیں لیکن مجھے یہ معلوم ہے کہ علی ظفر کو پیشہ ورانہ محاذ پر بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

کسی کو بھی ریاست کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے’ بلاول بھٹو

میونخ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری …

فتنہ الخوارج اسلام سے نابلد اور قطعی طور پر خارجی ہیں، آرمی چیف

خارجی عناصر اسلام کی غلط تشریح اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، …

چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …

لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز

منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …

نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان

کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

Skip to toolbar