مسئلہ خواتین کے لباس میں نہیں مرد کے دماغ میں ہے: مہوش حیات
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے وزیراعظم عمران خان کے خواتین کے لباس کے حوالے سے بیان کے خلاف بولتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ خواتین کے لباس میں نہیں بلکہ مردوں کے دماغ میں ہے۔سوشل میڈیا میں ایک وائرل ویڈیو کلپ میں مہوش حیات وزیراعظم عمران خان کے خواتین کے لباس کے حوالے سے بیان کے خلاف بولتے ہوئے کہتی ہیں کہ مسئلہ خواتین کے لباس میں نہیں ہے بلکہ ہمارے مردوں کی سوچ اور دماغ میں ہے۔مہوش حیات نے کہا کہ ہمیں جس پر کام کرنے کی ضرورت ہے وہ مردوں کی ذہنی سوچ کو تبدیل کرنا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ مغربی ممالک میں خواتین ہر طرح کا لباس زیب تن کرتی ہیں اور وہاں وہ محفوظ بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں مغربی ممالک میں خود کو محفوظ سمجھتی ہوں کیونکہ وہاں کوئی مرد گھور گھور کر نہیں دیکھتا۔مہوش حیات نے اپنی ایک فلم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اور میرے ساتھی اداکار نے فلم کے ایک سین میں برقع پہنا ہوا تھا اور ہم بازار میں تھے جہاں مرد ہمیں دیکھ رہے تھے۔اداکارہ نے کہا کہ اس سین کے بعد واضح ہوا کہ حقیقت میں مسئلہ خواتین کے لباس کا نہیں ہے بلکہ مردوں کی سوچ کا ہے جو ہمیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔
Tags #Actress #Lollywood #MehwishHayat #WomenDressCode #WomenRights
Check Also
چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی
کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …
لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز
منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …
نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان
کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …
ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ
ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …
سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل
عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …
سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …