مریم نواز کو نوازشریف کی بیٹی ہونے کی وجہ سے مجرم بنا دیاگیا‘ پرویز رشید
انہوں نے پہلے بھی چیلنجز قبول کئے اوراب بھی کریں گی‘ میڈیا سے گفتگو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز کو نوازشریف کی بیٹی ہونے کی وجہ سے مجرم بنا دیاگیاہے، مریم نواز نے پہلے بھی چیلنجز قبول کئے اوراب بھی کریں گی۔
جاتی امراء رائے ونڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف کی بیٹی اور مسلم لیگ (ن) کی کارکن ہونا مریم نواز کے جرم ہیں اور یہ جرم ابھی تک معاف نہیں کئے جا رہے، مریم نواز چیلنجز سے گھبراتی نہیں، انہوں نے پہلے بھی چیلنجز قبول کئے اور اب بھی کریں گی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کسی بھی طرح کے حالات میں بہادری سے ملاقات کرنے کی جرات رکھتی ہیں۔