Home / بزنس / مالی مسائل کے باعث پی آئی اے کا کینیڈا فضائی آپریشن بھی بند ہونے کا خدشہ

مالی مسائل کے باعث پی آئی اے کا کینیڈا فضائی آپریشن بھی بند ہونے کا خدشہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سنگین مالی مسائل کے باعث قومی ایئرلائن(پی آئی اے)کا کینیڈا فضائی آپریشن بھی بند ہونے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق لاکھوں ڈالرز کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے پروازوں کو گرائونڈ ہینڈلنگ سروسز بند ہوگئی، جس سے پی آئی اے کا کینیڈا فضائی آپریشن بھی بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

سوئس پورٹ کمپنی نے گرائونڈہینڈلنگ سروسز فراہمی گزشتہ روز بند کرنے کامراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی پر 3 اکتوبر 5 بجے شام سے سروسز بند کی جا رہی ہیں،2 لاکھ 48 ہزار ڈالرز کی فوری ادائیگی کی جائے جبکہ آئندہ سروسز کی فراہمی کے لئے ایک لاکھ ڈالرز ایڈوانس بھی ادا کئے۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کو واجبات ادائیگی کے لئے بارہایاد دہانیاں کرائی گئیں، دونوں کمپنیوں کے مابین معاہدے کی متعلقہ شرائط کے تحت سروسز بند کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ترجمان پی آئی اے کی جانب سے سارے معاملے پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

ئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے

آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان …

Skip to toolbar