Breaking News
Home / پاکستان / ماضی میں مسئلہ کشمیر کو ذاتی کاروباری مصلحتوں کی بھینٹ چڑھادیا گیا، وزیراطلاعات شبلی فراز

ماضی میں مسئلہ کشمیر کو ذاتی کاروباری مصلحتوں کی بھینٹ چڑھادیا گیا، وزیراطلاعات شبلی فراز

ماضی میں مسئلہ کشمیر کو ذاتی کاروباری مصلحتوں کی بھینٹ چڑھادیا گیا، وزیراطلاعات شبلی فراز

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ماضی میں مسئلہ کشمیر کو ذاتی کاروباری مصلحتوں کی بھینٹ چڑھادیا گیا۔

ایک بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے مسئلہ کشمیر پر اپوزیشن میں موجود جماعتوں اور ان کی گزشتہ حکومتوں پر کڑی تنقید کی۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ دہائی میں مسئلہ کشمیر کو ذاتی کاروباری مصلحتوں کی بھینٹ چڑھایا گیا۔شبلی فراز نے کہا کہ ماضی میں مسئلہ کشمیر کی بجائے مودی سے ذاتی مراسم پروان چڑھائے گئے۔

وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ جس مؤثر انداز سے وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کی وکالت کررہے ہیں، ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

پیپلز پارٹئ کے رہنما خورشید شاہ کا نواز شریف کو ہیرو بننے کا انوکھا مشورہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ میاں صاحب …

Skip to toolbar