Breaking News
Home / صفحۂ اول / قومی نیٹ بال چمپئن شپ 18 جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، مدثر آرائیں

قومی نیٹ بال چمپئن شپ 18 جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، مدثر آرائیں

قومی نیٹ بال چمپئن شپ 18 جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، مدثر آرائیں

پاکستان واپڈ مرد اور خواتین کے دونوں ایونٹس میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گی، بیان جاری

اسلام آباد اپریل 25 (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی نیٹ بال چمپئن شپ 18جون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، پاکستان واپڈ مرد اور خواتین کے دونوں ایونٹس میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گی.

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد وں اور خواتین کی سولہ ، سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، پاک بورڈز، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، فاٹا، آزادجموں و کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں.

انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ شروع ہونے سے ایک دن قبل چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کا اجلاس ہوگا جس میں چمپئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان بھی کیا جائے گا، واضح رہے کہ یہ چمپئن شپ 6 سے9 اپریل تک اسلام آباد میں کھیلی جانی تھی تاہم ملک میں کرونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے باعث چمپئن شپ کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ …

پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین …

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے …

غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے

بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد …

سعودی عرب،والدین، بہن اور بھائی کے قاتل مقامی شہری کو سزائے موت

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور …

سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ …

Skip to toolbar