Breaking News
Home / شوبز / فلم ’پی کے‘ کے سیکیول میں عامر خان کی جگہ رنبیر کپور نظر آئیں گے

فلم ’پی کے‘ کے سیکیول میں عامر خان کی جگہ رنبیر کپور نظر آئیں گے

فلم ’پی کے‘ کے سیکیول میں عامر خان کی جگہ رنبیر کپور نظر آئیں گے

فلم ’پی کے‘ کا سیکیول بنایا جائے گا جس میں رنبیر کپور نظر آئیں گے تاہم پہلے فلم کا اسکرپٹ لکھا جائے گا

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی مشہور بلاک بسٹر فلم ’پی کے‘ کے سیکیول میں رنبیر کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان اور انوشکا شرما کی مشہور بلاک بسٹر فلم ’پی کے‘ کے سیکیول میں عامر خان کی جگہ رنبیر کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، فلم کے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’پی کے‘ کا سیکیول بنایا جائے گا جس میں رنبیر کپور نظر آئیں گے تاہم پہلے فلم کا اسکرپٹ لکھا جائے گا۔

پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا نے کہا کہ فلم ’پی کے‘ کے آخر میں رنبیر کپور کا کردار دکھایا گیا تھا، ابھی کہانی باقی ہے تاہم اسکرپٹ ابھی تک نہیں لکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد سینما کی بہتری ہے نہ کہ پیسہ کمانا کیوں کہ اگر پیسہ بنانا مقصد ہوتا تو ابھی تک فلم منا بھائی کے 6،7 سیکیول بن چکے ہوتے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم” پی کے“ دسمبر 2014 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے دنیا بھر کے شائقین کے نہ صرف دل جیت لیے تھے بلکہ دنیا بھر سے 700 کروڑ بٹورنے والی پہلی بالی ووڈ فلم بھی بن گئی تھی۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

محکمہ صنعت و تجارت اور چین کی کمپنی کے مابین پنجاب میں لیتھیئم بیٹریاں بنانے کا پلانٹ لگانے کا معاہدہ

شافع حسین کا چین میں لیتھیئم بیٹریاں بنانے والے کارخانے کادورہ،بیٹریوں کی تیاری کے مختلف …

چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی گرفتاری کے معاملے پر جواب طلب کر لیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن +این این آئی)چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضا گیلانی نے سینیٹر …

ملک میں ایل این جی کی کوئی قلت نہیں ، وزیرپٹرولیم

گیس کی یکساں قیمت مقرر ہونے تک مسائل موجودرہیں گے، مصدق ملک کا قومی اسمبلی …

وفاقی وزیر اطلاعات کا ترکیہ کے قومی ٹی وی چینل”ٹی آر ٹی ورلڈ” ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

پاکستان اور ترکیہ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، پاکستان میں ترکیہ کے ڈرامے اور …

سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو 9 مئی کے 85 ملزمان کو سزا سنانے کی مشروط اجازت

جن ملزمان کو سزائوں میں رعایت مل سکتی ہے وہ دیکر رہا کیا جائے، جن …

اسرائیل کی ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری

تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن )شام کا دفاعی نظام تباہ کرنے کے بعد اسرائیل نے …

Skip to toolbar