Home / شوبز / فلم اور تھیٹر ز سے وابستہ چھوٹے فنکار ،ہنر مند فاقے کرنے پر مجبور، سرمایہ کار بھی پریشان

فلم اور تھیٹر ز سے وابستہ چھوٹے فنکار ،ہنر مند فاقے کرنے پر مجبور، سرمایہ کار بھی پریشان

کورونا وباءسے ٹی وی کی نسبت فلم اور تھیٹرز سے وابستہ لوگوں کو زیادہ مشکلات کا سامنا

فلم اور تھیٹرز سے وابستہ چھوٹے فنکار ،ہنر مند فاقے کرنے پر مجبور ہو گئے ،فلموں پر سرمایہ کاری کرنےوالے بھی پریشان

لاہوراپریل 27 (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کی وباءسے ٹی وی انڈسٹری کی نسبت فلم اور تھیٹرز سے وابستہ لوگوں کو زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ،فلم اور تھیٹر ز سے وابستہ چھوٹے فنکار اورہنر مند فاقے کرنے پر مجبور ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وباء کی وجہ سے سینما اور تھیٹرز بند ہونے سے فلم اور تھیٹرز کے فنکاروں کو مالی طو رپر بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور خاص طو رپر چھوٹے فنکار اور ہنر مند انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔

بعض سرمایہ کاروں کی کروڑوں روپے کی لاگت سے فلمیں بھی بنی ہوئی ہیں لیکن انہیں نمائش کےلئے پیش نہ کئے جانے کی وجہ سے ان کی مشکلات بھی بڑھ رہی ہیں ۔

دوسری جانب ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کے فنکاروں کا میڈیم الگ ہونے کی وجہ سے انہیں فلم اور تھیٹر انڈسٹری کے مقابلے میں کم مشکلات کا سامنا ہے تاہم معاشی سر گرمیاں مانند پڑنے کی وجہ سے فنکاروں کو مکمل ادائیگیوں کے حصول میں مشکلات درپیش ہیں لیکن انہیں ضروری اخراجات پورے کرنے کے لئے وسائل میسر آرہے ہیں ۔

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar