Breaking News
Home / انٹر نیشنل / فرانس نے ماہی گیری کے تنازع پر برطانیہ کے خلاف ممکنہ پابندیوں کی فہرست جاری کردی

فرانس نے ماہی گیری کے تنازع پر برطانیہ کے خلاف ممکنہ پابندیوں کی فہرست جاری کردی

فرانس نے ماہی گیری کے تنازع پر برطانیہ کے خلاف ممکنہ پابندیوں کی فہرست جاری کردی

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) بریگزٹ معاہدے کے بعد برطانیہ اور فرانس کے درمیان ماہی گیری پر تنازع شدت اختیار کر گیا ہے اور فرانس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے ماہی گیروں کو برطانوی پانیوں تک رسائی نہ دی گئی تو برطانیہ کے ساتھ آئندہ ہفتے سے تجارتی معاملات تعطل کا شکار ہو جائیں گے۔اس حوالے سےفرانس نے ممکنہ پابندیوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جو وہ برطانیہ کے خلاف ماہی گیری کے لائسنس کے مسائل کے سلسلے میں عائد کر سکتا ہے۔تنازع حل نہ ہونے کی صورت میں فرانس اپنی کچھ بندرگاہوں میں برطانوی ماہی گیروں کے جہازوں پر پابندی عائد کر سکتا ہے، کسٹم اور حفظان صحت کے کنٹرول کو مضبوط کرنے کے ساتھ وہ برطانوی جہازوں پر معمول کی سیکیورٹی چیکنگ بھی بڑھا سکتا ہے. اس کے علاوہ فرانس ایسے اقدامات بھی اٹھا سکتا ہے جس سے برطانیہ جانے اور آنے والی لاریوں پر کنٹرول کو مزید تقویت مل سکتی ہے. یہ پابندیاں 2 نومبر سے لاگو ہو سکتی ہیں. یورپ کے وزیر بیون کا کہنا ہے کہ ’اضافی جانچ پڑتال کا دائرہ دیگر سامان تک بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔‘فرانس اور برطانیہ کے درمیان بریگزٹ کے بعد کئی معاملات پر سرد جنگ جاری ہے۔ ان ہمسایوں کے درمیان تازہ تنازع اس وقت دیکھنے میں آیا جب برطانیہ نے اپنے پانیوں میں ماہی گیری کے لیے چند ماہی گیروں کو لائسنس جاری کیے تھے۔فرانس نے درجنوں فرانسیسی ماہی گیروں کو اجازت نہ ملنے پر غصے کا اظہار کیا تھا۔فرانس کی جانب سے کسٹم چیک کے اطلاق کے بعد برطانیہ کے ساتھ تجارت متاثر ہو سکتی ہے۔برطانوی ماہی گیروں کا کافی انحصار بھی فرانسیسی بندرگاہوں پر ہے۔اٹلی نے دعویٰ کیا کہ ’فرانس تقریباً 50 فیصد لائسنس کھو چکا ہے جو گذشتہ سال برطانیہ اور یورپی یونین میں طے پائے جانے والے ماہی گیری کے معاہدے کے تحت ہمارا حق تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

لیبیا کشتی حادثہ،ڈوبنے والے 73میں سے 63پاکستانی تھے، بیشتر جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ

کشتی پر سوار افراد میں 10بنگلادیشی بھی شامل تھے، جاں بحق ہونیوالوں کی اکثریت کا …

سائنس وٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار ناگزیر ہے’مریم نواز شریف

ترقی کے لئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ …

بشریٰ بی بی کو صرف عمران خان سے مخلص ہونے کی سزا دی جا رہی ہے،تمام حربے ناکام ہونگے ‘مسرت جمشید چیمہ

شوہر سے ملاقات کی اجازت نہ گھر سے کوئی چیز پہنچنے دی جا رہی ، …

Skip to toolbar