Breaking News
Home / پاکستان / فاروق ستار کا کراچی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بڑا دعویٰ، الیکشن دوبارہ ہوں گے

فاروق ستار کا کراچی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بڑا دعویٰ، الیکشن دوبارہ ہوں گے

ماہ میں بلدیاتی انتخابات پھر ہوں گے، فاروق ستار کا دعویٰ
اب اگر اعتماد کا ووٹ لینے آئیں گے تو ہم سوال کریں گے کہ اعتماد کا ووٹ کیوں دیں؟،سینئررہنما ایم کیوایم
حیدرآباد(اڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے 3ماہ بعد نئے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا دعویٰ کردیا۔ پارٹی جلسے سے خطاب میں فاروق ستار نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات جھرلو تھے، بڑے طبقے کو دیوار سے لگا کر سازش کی گئی۔انہوں نے کہاکہ یہ جھرلو الیکشن جعلی جمہوریت ہے، ایسے انتخابات اور جمہوریت کو مسترد کرتے ہیں، 3ماہ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ایک مرتبہ پھر ہوگا۔ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وقت پر بلدیاتی الیکشن نہیں کروائے، تاخیر کا حساب ای سی پی کو دینا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ میئر کے سارے اختیارات پہلے ہی وزیراعلیٰ سندھ کے پاس ہیں، حیدرآباد کی بلدیہ کو ایوان سے باہر لا کر ہم چلائیں گے۔فاروق ستار نے کہا کہ اب اگر اعتماد کا ووٹ لینے آئیں گے تو ہم سوال کریں گے کہ اعتماد کا ووٹ کیوں دیں؟

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

پیپلز پارٹئ کے رہنما خورشید شاہ کا نواز شریف کو ہیرو بننے کا انوکھا مشورہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ میاں صاحب …

Skip to toolbar