Home / انٹر نیشنل / غیر ملکیوں کو کاروبار کا موقع دینے پر سعودی آجر پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا

غیر ملکیوں کو کاروبار کا موقع دینے پر سعودی آجر پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا

غیر ملکیوں کو کاروبار کا موقع دینے پر سعودی آجر پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ اگر سعودی آجر اپنے اجیر کو کسی اور کے یہاں ملازمت کرنے یا کاروبار کرنے کا موقع فراہم کرے گا تو اس پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔اگر آجر غیرملکی ہوگا تو ایسی صورت میں اسے مملکت سے بے دخل بھی کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ آجر کو خلاف ورزی پر چھ ماہ قید کی سزا بھی دی جائے گی۔ علاوہ ازیں اسے آئندہ پانچ برس تک افرادی قوت کی درآمد سے محروم کردیا جائے گا۔
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ جتنے اجیروں کو دوسروں کے یہاں ملازمت یا اپنا کاروبار کرنے کی اجازت دے گا اسی تناسب سے جرمانے ہوں گے۔بیان میں محکمہ پاسپورٹ نے مزید کہا کہ اقامہ اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی رپورٹ مکہ مکرمہ اور ریاض ریجن میں 911 اور مملکت کے دیگر تمام علاقوں میں 999 پر کی جائے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

ئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے

آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان …

Skip to toolbar