Home / شوبز / عید کے بعد زرنش خان کورونا وائرس کا شکار

عید کے بعد زرنش خان کورونا وائرس کا شکار

عید کے بعد زرنش خان کورونا وائرس کا شکار
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ زرنش خان بھی عید کے بعد کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئیں۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر اسٹوری اور ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنے کورونا سے متاثر ہونے کے حوالے سے اطلاع دی۔زرنش خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ گزشتہ روز مجھ میں کورونا کی علامات پائی گئیں جس کے بعد اب وہ اسپتال میں ہیں اور ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسے مذاق نہ سمجھیں اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں، اداکارہ نے جلد صحتیابی کی اپیل بھی کی۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آپ سب سے میری درخواست ہے کہ براہِ مہربانی گھروں پر رہیں اور محفوظ رہیں، کورونا کو مذاق نہ سمجھیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

پاکستان سپر لیگ سیزن کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40رنز سے شکست دیدی

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے اہم میچ میں لاہور قلندرز …

Skip to toolbar