Breaking News
Home / انٹر نیشنل / عوامی تنقید کے باوجود جاپانی شہزادی کا 26اکتوبر کو اپنے کلاس فیلو سے شادی کرنے کا فیصلہ

عوامی تنقید کے باوجود جاپانی شہزادی کا 26اکتوبر کو اپنے کلاس فیلو سے شادی کرنے کا فیصلہ

عوامی تنقید کے باوجود جاپانی شہزادی کا 26اکتوبر کو اپنے کلاس فیلو سے شادی کرنے کا فیصلہ
ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن)جاپان کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی 29سالہ شہزادی ماکو 26اکتوبر کو کالج کے سابق ہم جماعت سے شادی کریں گی۔ جمعے کے روزاٹھارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے شہنشاہ ناروہیتو کی 29 سالہ بھتیجی نے 2017 میں 29 سالہ کی کومورو سے منگنی کی تھی اورانہوں نے اس کا باقاعدہ اعلان مسکراہتے چہروں کے ساتھ ایک پریس کانفرس میں کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد کئی سالوں کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں شادی کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اخبارات کے رپورٹس کے مطابق کومورو کی ماں اور اس کی سابقہ منگیتر کے درمیان مالی تنازعہ پیدا ہو گیا تھا جس کہ وجہ سے 2018میں اس شادی کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اسی سال اگست میں کومورو قانون کی اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے امریکہ روانہ ہو گئے تھے اور حال ہی میں یہ واپس جاپان پہنچے ہیں۔ دی امپرئیل ہاوٰس ہولڈ ایجنسی جو شاہی خاندان کے امور کی دیکھ بھال کرتی ہے اس نے ایک پریس کانفرنس میں اس شادی کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ ایجنسی کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا تھا کہ شادی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی وجہ سے شہزادی ماکو پوسٹ ٹرومیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کا شکار ہو گئی تھیں۔ روایات کے مطابق شادی کے بعد شہزادی ماکو شاہی خاندان سے ناطہ توڑ دیں گی۔ شاہی خاندان کی طرف سے شادی کی کوئی بھی تقریب منعقد نہیں ہو گی اور شاہی خاندان سے باہر شادی کرنے کی پاداش میں شہزادی ماکو کو ایک ملین امریکی ڈالرز کا وظیفہ بھی ترک کرنا ہوگا۔ شہزادی ماکو اور کوموررو لوکل گورنمنٹ آفس میں اپنا نکاح رجسٹر کروائیں گے جہاں شہزدای ماکو کو اپنا شاہی ٹائیٹل بھی چھوڑنا ہوگا اور یہ لکھ کر دینا ہو گا کہ ان کا اب شاہی خاندان سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ کومورو نے اس سال فورڈھم لا اسکول میں تعلیم مکمل کی اور بار کا امتحان دیا جس کے بعد وہ اپنی قانونی پریکٹس کا آغاز کر سکتے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

نئے شواہد سامنے آنے کے بعد عافیہ صدیقی جو بائیڈن سے صدارتی معافی ملنے کے لیے پرامید

ناانصافی کا شکار ہوں، ہر دن اذیت ناک ہے، یہ آسان نہیں، ایک دن میں …

دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے وحشیانہ حملے کی حقیقت کا پردہ چاک

ماہ رنگ بلوچ میرے بیٹے کے قتل اور بی ایل اے کے وحشیانہ مظالم پر …

مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری کے فروغ پر زور

دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر …

ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ عمران خان جیسے شخص کیلئے صادق و امین جیسا پاک لفظ استعمال کیا گیا’عظمیٰ بخاری

عمران خان نے اہلیہ کے ساتھ مل کر اربوں کا ڈاکہ مارا،مکافات عمل اسی چیز …

عدالت نے وکیل کو توہین عدالت کا نوٹس دیا ، میرے کیس میں پیش نہ ہونے ، وکیل تبدیل کرنے کیلئے نہیں کہا’ مسرت چیمہ

ڈان نیوز نے بے بنیاد خبر دی ، قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے …

جانوروں پر ظلم کرنے والوں کو سخت سزائیں ہونا ضروری ہیں’جسٹس عائشہ ملک

جانوروں کے حقوق پورے کرنے کی ضرورت ، تنظیمیں اچھا کام کر رہی ہیں، اس …

Skip to toolbar