Breaking News
Home / صفحۂ اول / عبداللہ شفیق کو کرکٹ چھوڑ کر ڈراموں میں کام کرنا چاہیے، وسیم اکرم کی تنقید

عبداللہ شفیق کو کرکٹ چھوڑ کر ڈراموں میں کام کرنا چاہیے، وسیم اکرم کی تنقید

عبداللہ شفیق کو کرکٹ چھوڑ کر ڈراموں میں کام کرنا چاہیے، وسیم اکرم کی تنقید

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف کھیلے جانے والے لاہور کے میچ میں عبداللہ شفیق کی سیلبریشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کرکٹ چھوڑ کر ڈراموں میں کام کرنا چاہیے۔

ایک انٹرویومیں وسیم اکرم نے یہ تنقید اس وقت کی جب پاکستان سپر لیگ کے 7 مارچ کو کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کیچ تھامنے کے بعد قلندرز کے بلے باز عبداللہ شفیق نے منہ پر ہاتھ رکھ کر جشن منایا تھا جس پر کئی فینز نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔نجی ٹی وی چینل اے اسپورٹس پر اپنا تجزیہ دیتے ہوئے وسیم اکرم نے عبداللہ شفیق کی سیلبریشن پر تنقید کی۔سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں 2 کیچز ڈراپ کرکے پی ایس ایل میں ایک کیچ تھامنے کے بعد منہ پر ہاتھ رکھ کر کس کو خاموش کروارہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ کوئی یہ بتائے 36 کیچ ڈراپ کرکے آئے ہیں، اس کا جواب کون دے گا؟ میرے خیال میں انہیں کرکٹ چھوڑ کر ڈراموں میں کام کرنا چاہیے۔وسیم اکرم کی تنقید پر عبداللہ شفیق نے پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے ایک سوال پر کہا کہ وسیم اکرم نے جو میرے بارے میں کہا وہ ان کا تجزیہ ہے ، کیچ پکڑ کہ اشارہ ایسے ہی کیا تھا وہ اشارہ کسی خاص مقصد کے لیے نہیں تھا۔انہوںنے کہاکہ سب سے پہلے یہ ان کی (وسیم اکرم) کی رائے ہے، انہوں نے کرکٹ کھیلی ہے اور وہ بہتر جانتے ہیں، جشن منانے کے پیچھے کوئی خاص مقصد نہیں تھا۔یاد رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران عبداللہ شفیق نے میلبرن ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ڈیوڈ وارنر جبکہ دوسری اننگز میں مچل مارش کا اہم مواقعوں پر کیچ ڈراپ کیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

About Muzaffar Ali

Check Also

قذافی سٹیڈیم کی ریکارڈ مدت میں تکمیل ،محسن نقوی کا 1500سے زائد ورکرز کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )قذافی سٹیڈیم کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر چیئرمین …

محسن نقوی کی وطن واپسی، آرام کیے بغیر علی الصبح قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے، افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی چین کے دورے کے …

بھائیو!3سے 4ٹکٹس ملتے ہیں، اس لئے بس ٹکٹ نہ مانگا کریں’ نسیم شاہ

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) فاسٹ بولر نسیم شاہ نے مداحوں سے میچ کے …

سہ ملکی سیریز کیلئے جنوبی افریقہ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے …

خام لوہے ،اسٹیل کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی مدت میںتوسیع پر تشویش کا اظہار

تعمیراتی شعبے کوریلیف سے معیشت نا قابل یقین حد تک گروتھ کر سکتی ہے ‘ …

انکم ٹیکس کی طرح سیلز ٹیکس کے اپیل سسٹم کو بھی آن لائن کیا جائے ‘ لاہور ٹیکس بار

”اپیل فائلنگ کے طریق کار ” کے موضوع پر سیمینار میںمسائل کی نشاندہی ،ممکنہ اصلاحات …

Skip to toolbar